ٹریول شیور شنیگن ریاستوں اور دنیا بھر میں تمامتر مقامات کے لئے ایک وسیع تر پالیسی ہے جو اسپتال میں داخل ہونے اور بیرونی علاج دونوں کے لئے ایک لاکھ امریکی ڈالر تک طبی اخراجات کو کور کررہی ہے۔ یہ ایک نہایت بہترین سفری پلان ہے جوکہ خاص آپ کی سفری ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور آپ کوسفر کے دبائو سے آزاد کرنے کے ساتھ اس امر کی یقین دہانی بھی کراتا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آپ کو فوری طور پر پیشہ ورانہ طریقے سے دیکھ بھال کی سہولت مل جائے گی۔
انٹرنیشنل ایس او ایس کے اشتراک سے ہم ایک وقف کردہ کال۔ کلیکٹ نمبر +97146018842 کے ذریعے انٹرنیشنل ہیلتھ کیئر سروسز کی پیشکش کرتے ہیں جو دنیا بھر میں کہیں بھی دستیاب ہے۔
ٹریول شیور کے ساتھ معاہدہ کریں اور معاونت کی بلاقیمت بیش بہا خدمات سے استفادہ کریں۔
- ٹیلی فون پر طبی مشورے
- میڈیکل سروس فراہم کرنے والوں کے حوالہ جات
- اسپتال میں داخلے کے انتظامات
- دنیا بھر میں قونصلیٹس اور سفارتخانوں کے حوالہ جات
- طبی ٹرانسلیشن خدمات
- ضروری ادویہ کی فراہمی
- ہنگامی طور پر طبی اخراج اور ملک واپس لانے کے انتظامات
- اظہار ہمدردی و شفقت کے طور پر دورے کا انتظام
- بالغ بچوں کی واپسی کا انتظام
- رہائش کا انتظام
- ترجمان کا حوالہ
- گمشدہ سامان اور پاسپورٹ کے لئے معاونت
- قانونی حوالہ جات
- ہنگامی سفر کی سروس میں معاونت
- ہنگامی طو پر دستاویزات کی فراہمی
عمومی پالیسی سے استثنیٰ
: ہم کسی بھی ایسے دعوے پر ادائیگی نہیں کریں گے جو جائیداد یا اخراجات کے خسارے یا نقصان سے بالواسطہ یا بلاواسطہ درج ذیل صورت میں ہو
پہلے سے موجودہ صورتحال کے باعث صرف ہونے والے طبی اخراجات۔
بیمہ شدہ فرد کے کسی حادثے، بیماری یا پہلے سے موجودہ امراض کی صورت میں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لئے۔
طبی انخلا یا وطن واپسی کے لئے کوئی اخراجات اگر بیمہ شدہ شخص کسی سنگین مرض میں مبتلا نہ ہو اور علاج مقامی سطح پر کیا جاسکتا ہو۔
طبی انخلا یا وطن واپسی کے لئے کوئی اخراجات جہاں بیمہ شدہ شخص کسی طبی عملے کے بغیر سفر کرسکتا ہو۔
بچے کی پیدائش، حمل ضائع ہونے یا زچگی سے متعلق کوئی علاج یا اخراجات۔
کوئی ایسا نقصان جبکہ بیمہ شدہ فرد کسی پیشہ ورانہ سرگرمی/ خطرناک کھیل میں شرکت کررہا ہو یا کسی نان شیڈول پرواز میں موجود ہو۔
کسی خود ساخہ زخمی ہونے، خودکشی، منشیات کے استعمال یا عادی، کثرت شراب نوشی، یا جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض کی صورت میں صرف ہونے والے اخراجات۔
نمایاں فوائد
ذاتی حادثاتی بیمہ
اپنی ذاتی حفاظت، اپنے پیاروں کے لئے مالیاتی تحفظ کو آئی جی آئی انشورنس پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس کور کے ساتھ یقینی بنائیں۔
ذاتی حادثاتی پالیسی آپ کو درج ذیل صورتوں میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔
حادثاتی اموات
پالیسی کی مدت کے اندر بیمہ شدہ فرد کی حادثاتی موت کی صورت میں نامزد کردہ شخص (جس کا نام پالیسی میں درج ہو) کو بیمہ کی رقم کی ادائیگی کردی جاتی ہے۔
مستقل مکمل معذوری Permanent Total Disablement (PTD)
ذاتی حادثاتی بیمہ مستقل معذوری اور کسی حادثے کے نتیجے میں مکمل طور پر ٹانگوں، آنکھوں وغیرہ کے ضیاع کے عوض زرتلافی کی ادائیگی کرتا ہے۔
فوائد کا پیمانہ
- حادثاتی اموات 100 فیصد
- مستقل معذوری
- صرف اموات 100 فیصد
- دونوں ٹانگیں یا دونوں آنکھیں یا ایک ٹانگ اور ایک آنکھ کے ضیاع پر 100 فیصد
- کہنی سے اوپر بازو کا ضیاع 50 فیصد
- کہنی سے نیچے بازو کا ضیاع 45 فیصد
- مستقل اور مکمل بہرہ پن (دونوں کانوں سے) 50 فیصد
- مستقل اور مکمل بہرہ پن (ایک کان سے) 25 فیصد
- ایک آنکھ کا ضیاع 50 فیصد
- انگوٹھے کا ضیاع 17.5 فیصد
- شہادت کی انگلی کا ضیاع 12.5 فیصد
- کسی دوسری انگلی کا ضیاع 5 فیصد
- گھٹنے سے اوپر ٹانگ کا ضیاع 50 فیصد
- گھٹنے سے نیچے ٹانگ کا ضیاع 35 فیصد
- پنجے کا ضیاع 5 فیصد
- پائوں کی کوئی انگلی کا ضیاع 3فیصد
اکثر پوچھے گئے سوالات
ٹریول شیور کے لئے درخواست دینے کی عمر کی حد کیا ہے؟
ریگولر پلان میں ہم 65 سال تک کی عمر کو کور کرتے ہیں۔
66 تا 75 سال کے درمیان عمر کے لئے بزرگ شہری پلان لاگو ہوگا۔
ریگولر فیملی پلان میں 65 سال کی عمر تک کے شریک حیات اور ایک ماہ سے 18 سال تک کے بچے شامل ہیں۔
فیملی پلان کے تحت کتنے افراد شامل ہوسکتے ہیں؟
فیملی پلان میں بیمہ شدہ فرد، شریک حیات اور ایک ماہ سے 18 سال تک کے 3 بچے شامل ہیں۔
کسی اضافی بچے کے لئے پریمیئم لوڈنگ لاگو ہوگا۔
فیملی پلان کے تحت فیملی کے ممبران کو حادثاتی موت اور مکمل مستقل معذوری کی صورت میں کیا استحقاق حاصل ہوگا؟
65 سال تک کی عمر کے ہر ایک فیملی ممبر کو 100 فیصد طبی اخراجات ادا کئے جائیں گے اگر فیملی پلان کا آپشن حاصل کیا گیا ہو۔
بزرگ شہری فیملی پلان میں ہر ایک فیملی ممبران کے لئے طبی اخراجات کی حد بھی 100 فیصد ہوگی۔ عمر کا تعین منتخب شدہ پلان کے تحت نافذالعمل ہوگا۔
فیملی پلان کے تحت شریک حیات کو حادثاتی موت اور مستقل مکمل معذوری کے لئے 50 فیصد اور بچوں کو 25 فیصد کا استحقاق حاصل ہوگا۔
ہنگامی طبی امداد اور سفری معاونت حاصل کرنے کے لئے کس کو فون کیا جائے؟
کسی ہنگامی طبی امداد اور سفری معاونت کے لئے آپ کو چاہئے کہ آپ ہمارے انٹرنیشنل ہیلتھ کیئر سروس فراہم کرنے والوں سے انٹرنیشنل ایس او ایس +97146018842 پر رابطہ کریں۔
شینگن ریاستوں کی جانب سے کون سے ٹریول شیور پلانز منظور شدہ ہیں؟
ریگولر پلان میں میجسٹک پلس، میجسٹک اور نو آئسنگ شینگن ریاستوں کی جانب سے منظور شدہ ہیں۔
بزرگ شہری پلان میں میجسٹک پلان شینگن ریاستوں کی جانب سے منظور شدہ ہے۔
اسٹوڈنٹ پلان میں ایڈیسن اور نیوٹن دونوں پلان شینگن ریاستوں کی جانب سے منظور شدہ ہیں۔
کسی ایک سالانہ (ملٹی ٹرپ) پلان میں فی ٹرپ قیام کی زیادہ سے زیادہ حد کیا ہے؟
کسی ایک سالانہ (ملٹی ٹرپ) پلان میں فی ٹرپ قیام کی زیادہ سے زیادہ مدت 60 یوم ہے۔
اسٹوڈنٹس پلان کیا تجویز کرتا ہے اگر میں اسٹوڈنٹ ویزا پر سفر کررہا/رہی ہوں؟
اسٹوڈنٹس پلان آپ کو دو اضافی فوائد پیش کرتا ہے جو ریگولر ٹریول شیور پلان میں دستیاب نہیں ہیں۔
ٹیوشن انشورنس کا اختیاری فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں ہم آپ کو اس صورت میں تحفظ دیتے ہیں اگر آپ اپنے اسپانسر کی حادثاتی موت یا مستقل مکمل معذوری کے باعث ٹیوشن فیس کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہوں۔
سالانہ پلان آپ کو 60 یوم کے اندر واپس آنے کی ضرورت کے بغیرپورے سال کور کرے گا جیسا کہ ریگولر سالانہ ملٹی ٹرپ پلانز میں ہوتا ہے۔
کیا کریں اگر اہل خانہ ساتھ سفر نہ کررہے ہوں؟
فیملی پلان کے تحت سنگل ٹرپ پالیسی میں وہ تمام فیملی ممبرز کورڈ ہوتے ہیں جن کے کوائف بیمہ شدہ سفر میں ہیں اور وہ ساتھ ہی سفر کریں گے۔
سالانہ ملٹی ٹرپ میں فیملی پالیسی کے تحت پرائمری بیمہ شدہ کو پالیسی کے تحت کور شدہ کسی فیملی ممبر کے ہمراہ ہونا چاہئے اور اس صورت میں سفر کی منزل بھی ایک ہو۔
کامن کیریئر کے معنی ہم کیا لیں گے؟
مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک کارآمد لائسنس کے تحت کرائے کے لئے کامن کیریئر کو کسی بھی بری، بحری یا فضائی ذرائع آمدورفت ہوسکتا ہے۔
سامان کی کوریج ورک کے لئے کیا زرتلافی ہوگی؟ اگر انشورنس پالیسی کے تحت فضائی کمپنی بھی کچھ تلافی کررہی ہو؟
یک ان سامان کے نقصانات کے لئے فوائد محدود ہیں جوکہ کامن کیریئر کے تحویل یا دسترس میں ہوں اور یہ کسی کامن کیریئر کی غلط حرکت یا لاپروائی کے باعث غائب یا چوری ہوں جبکہ کامن کیریئر پر ایک ٹکٹ شدہ مسافر انشورڈ ہو اور یہ معاملہ بیمہ شدہ سفر کے دوران پیش آیا ہو۔
ہم شیڈول آف بینی فٹس میں درج زیادہ سے زیادہ زرتلافی دیں گے جو کہ بیگیج اور اس کے سامان کی متبادل قیمت ہوگی۔ زرتلافی کی رقم نقصان کے لئے ذمے دار کامن کیریئر کی جانب سے ادا کی جانے والی کسی بھی رقم یا قابل ادائی رقم کے علاوہ ہوگی۔
بینیفٹ کا طریقہ
اپنا فائدہ جمع کرنے کے لیے، براہ کرم IGI جنرل انشورنس آفس کو کال کریں۔
پیر سے جمعہ (9:00 AM تا 5:30 PM)
جمعہ (9:00 AM تا 6:00 PM) سوائے عام تعطیلات کے۔
موٹر فائدے کی اطلاع اور سوالات کے لیے:
لاہور: 042-111-308-308
کراچی: 021-111-567-567 یا 021-111-308-308
اسلام آباد: 051-111-308-308
صحت سے متعلق سوالات اور منظوریوں کے لیے: 042-345-03333
غیر صحت/غیر موٹر فوائد کے لیے:
کراچی: 021-111-308-308
لاہور: 042-111-308-308
اسلام آباد: 051-111-308-308
کورئیر کے ذریعے دستاویزات جمع کرانے کے لیے:
ہیڈ آفس اور کراچی برانچ کے لیے:
آئی جی آئی جنرل انشورنس لمیٹڈ
ہیڈ آفس اور کراچی برانچ
سوٹ نمبر 701-711، ساتویں منزل، فورم، جی-20 بلاک 9، خیبر جامع کلفٹن، کراچی، پاکستان
UAN # 92-21-111-308-308
لاہور برانچ کے لیے:
آئی جی آئی جنرل انشورنس لمیٹڈ
کارپوریٹ آفس اور لاہور برانچ
5 ایف سی سی، سید مراتیب علی روڈ، گلبرگ II، لاہور
UAN # 92-42-111-308-308
اسلام آباد کے لیے:
آئی جی آئی جنرل انشورنس لمیٹڈ
اسلام آباد برانچ
تیسری منزل، کامران سینٹر، بلیو ایریا، اسلام آباد
UAN # 92-51-111-308-308
آن لائن دعوے کی اطلاع فائل کرنے کے لیے، براہ کرم یہاں کلک کریں یا report.claims@igi.com.pk پر ای میل بھیجیں۔
کوٹ کیلکولیٹر
اقتباس کیلکولیٹر
- Comming Soon…